شیخ عجائب سیٹھی،شیخ عبد القدوس ودیگر کا خواجہ رمضان کی وفات پر افسوس

Sep 08, 2024

جبر(نامہ نگار)شیخ عجائب سیٹھی،شیخ عبد القدوس اور خواجہ محفوظ نے خواجہ رمضان کی وفات پر ان کے بھائیوں خواجہ شفیق اور خواجہ لطیف سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی خواجہ رمضان ایک زندہ دل انسان تھے انہوں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ امن و محبت کا عملی ثبوت پیش کیا وہ غریب پرور انسان تھے یہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والے ابھی تک افسردہ ہیں خواجہ رمضان کے ساتھ دلی وابستگی تھی ان کے ساتھ پیار محبت کا رشتہ تھا ان کی کمی ہمیشہ رہے گی اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کو جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزیدخبریں