لاہور(پ ر)مسز عفت مصطفی کی جانب سے حضرت علی اکبر کے یومِ شہادت کے سلسلے میں سالانہ مجلس عزابرائے خواتین آج اتوار 8ستمبر بمطابق3ربیع الاول کو ایک بجے دوپہر عزاخانہ زینب چوہان روڈ اسلام پورہ میں ہوگی۔ صائمہ نقوی و ہمنوا، باجی سحر و ہمنوا سوز و سلام پیش کریں گے جبکہ شمسہ بختیاری و ہمنوا مرثیہ خوانی اور خطیبہ آل محمد دریا بتول زیدی خطاب کریں گی۔
حضرت علی اکبر کے یومِ شہادت پر سالانہ مجلس عزابرائے خواتین آج ہو گی
Sep 08, 2024