تربیلا(نامہ نگار ) تربیلا پریس کلب غازی کا ایک تعزیتی اجلاس پریس کلب آفس میں زیر صدارت صدر تربیلا پریس کلب غازی ملک فضل کریم منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئرمین مظہر علی خان، نائب صدر شیر سلطان، جنرل سیکرٹری عدیل خان، فنانس سیکرٹری عدنان مغل، جوائنٹ سیکرٹری یاور حیات، ممبران قاری احمد عقیل، مبشر الحسن،و دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی ایس پی سرکل غازی راجہ محمد بشیر سے انکے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گءہے۔