ہل فروٹ ریسرچ سٹیشن مری اور ایسوسی ایشن فار ایگری ٹوورازم کے زیر اہتمام ایووکیڈو میلہ

Sep 08, 2024

راولپنڈی/ اسلام آباد( نامہ نگار )ہل فروٹ ریسرچ سٹیشن مری اور ایسوسی ایشن فارایگری ٹوور ازم ڈویلپمنٹ پاکستان کے زیر اہتمام مری میں ایو وکیڈو میلے کا انعقاد کیا گیا۔ میلے کے انعقاد کا مقصد ایووکیڈو کی کاشت کو فروغ دینا اور عوام الناس کو اس پھل سے روشناس کرانا تھا۔ اس فیسٹیول میں سا ئنسدانوں، طلبا اور زراعت سے وابستہ افراد نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی۔اس فیسٹول کی افتتاحی تقر یب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر حبیب علی شاہ وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری تھے جبکہ ڈاکٹر غلام ربانی ڈائریکٹر بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال مہمان اعزاز تھے ۔اس کے علاوہ طارق تنویر چیف ایگزیکٹو ایسوسی ایشن برائے ایگری ٹوورازم ڈویلپمنٹ پاکستان، ثمینہ خالد چیف ایگزیکٹو پوٹھوار آرگینزیش فار ویمن ڈویلپمنٹ پاکستان، سید ضیا الحسن پرنسپل سائنٹسٹ ہل فروٹ ریسرچ سٹیشن مری،میڈم ثناہ اصغر سنئیر سائنٹسٹ ہل فروٹ سٹیشن مری ،ملک فتح خان چیف ایگزیکٹیو این آر ایس پی ،ڈاکٹر اظہر حسین نقوی پرنسپل سیائنٹسٹ مرکز برائے تحقیق اثمار سون ویلی،اشرف سمرا پرنسپل سائنٹسٹ بارانیزرعیتحقیقاتی ادارہ چکوال، انعام الحق سنیر سائنٹسٹ بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال،محمد ارسلان سائنٹفک آفیسر بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال اور ہارون احمد خان ڈپٹی ڈائریکٹر زراعی اطلاعات راولپنڈی کے علاوہ زرعی سائنسدانوں اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر حبیب علی بخاری وائس چانسلر کہسار یونیورسٹی مری نے کہا کہ اوکیڈو اور دیگر ہائی ویلیو کراپس کی کاشت سے کاشتکار اپنی آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں