6 ستمبر کو پاک فوج نے دفاع پا کستان کیلئے تاریخ رقم کی ، اسامہ اشفاق سرور

 مری(بیورو رپورٹ) 6 ستمبر دفاع پاکستان وہ ا ہم ترین دن ہے جس دن پاک افواج اورپا کستانیوں نے بہادری کی وہ تاریخ رقم کی جسکو ہمیشہ یادرکھا جائیگاہم اپنے شہدا اورغازیوں کولازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،اللہ پاک ملک پاک کوسلامت رکھے، پاک افواج ہمار ی محافظ ہیں ہرمشکل وقت میں قربانیاں دیکر ہمیں آذادی اورسکون کو یقینی بنایا،پاک افواج کی عزت واحترام ہم سب پر لازمی ہے،پاک افواج ہمارافخر ہیں وہ اسلامی ممالک جو تباہ ہوئے پہلے سازشوں سے ان کی افواج کی طاقت کو ختم کیاگیا،ہمارے فوجی افسروں اورجوانوں کی قربانیوں کویادرکھنا ضروری ہے،مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمدنواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی سلامتی کایقینی بنایا،اسی طرح محمدنواز شریف کی قیادت میں وزیراعظم شہباز شریف وطن عزیز کودہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑ کر ملک کوموجودہ سنگین بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ان خیالات کااظہار یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مسلم لیگ ن ضلع مری کی طرف سے مال روڈ مری پر منعقدہ تقریب سے ممبرقومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور نے بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے مسلم لیگ ن ضلع مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،مرزاسہیل بیگ،شفیق وانی،سردارسعید بشیر،ناصر عباسی ایڈوو کیٹ،صیام مسعودعباسی،چنگیز خان،طاہرمحمودعباسی ایڈووکیٹ،راشدغنی،ضیا اللہ عباسی اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن