5روز کی مدت میں 4ٹریفک سنٹرز نے 1600 موٹر سائیکل لائسنس جاری کئے 

سنجوال کینٹ (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ٹریفک آ فیسر اٹک چوہدری طا ہر عباس نے کہا ہے کہ 5روز کی مدت میں 4ٹر یفک سنٹرز نے 1600 موٹر سائیکل لائسنس جار ی کیے ہیں آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی پنجاب مرزا فرحان بیگ کی ہدایت کی روشنی میں موٹر سائیکل کے لائسنس بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے غفلت، کوتاہی، تیز رفتاری سے ہونے والے حادثات میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوتا ہے جو کسی بھی گھرانے کیلئے کسی المیہ سے کم نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی سے ٹریفک آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چوہد ر ی طاہر عباس نے کہا ہے کہ موجودہ حادثات کی صورتحال میں ٹریفک پولیس موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ نہ استعمال کرنے پر بھاری جرمانے کر رہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ حادثات کی تعداد زیادہ ہو رہی ہے جس کی اہم وجہ دوران سفرموبائل کا استعمال کرنا ہے، چوہدری طاہر عباس نے بتایا کہ ٹریفک شعبے میں اچھی کارکردگی پر آئی جی پنجاب نے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے جبکہ دیگر تعریفی شیلڈز بھی دے رکھی ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک ہی چھت کے نیچے موٹر سائیکل لائسنس بنانے کی ہدایت پر موٹر سائیکل چلانے والوں کو کسی اور جگہ پر پورا پورا دن ضائع کرنا نہیں پڑتا بلکہ ٹریفک آفس میں ہی تمام معاملات مکمل کیے جا سکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ 3تحصیلوں میں ٹریننگ سکول کی تربیت کی کلاسز جاری ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...