اٹک (نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر شگفتہ جبین کا چیف آفیسر بلدیہ سردا ر آفتا ب احمد خان کے ہمراہ مین کامرہ رو ڈ ، پیپلز کالونی کا دورہ ، دورے کے دورا ن انہوں نے تجا وزا ت کے زمرے میں آنے والے دوکاندا رو ں کے خلاف سخت ایکشن لیا ، انہوں نے تجا وزا ت میں آنے والے تمام سامان کو ضبط کر کے بھاری جرمانے عائد کیے ، اسسٹنٹ کمشنر شگفتہ جبین نے کہا کہ اٹک شہر میں کئی دوکاندا ر فٹ پا تھ پر اپنے دوکانوں کا سامان رکھتے ہیں جس سے راہ گزر افراد کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، تجا وزات کے خلاف ایکشن لینا ہمارا فرض ہے تاکہ راہ چلتی عوام کو گزرنے میں مشکلا ت پیش نہ آئیں اس کے علاوہ مین رو ڈ پر غیر قانونی ریڑھیوں کے خلا ف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا جو کہ ٹریفک کے روانی میں رکا وٹ کا سبب بنتی ہیں ، ہما را مشن اٹک شہر کی خو بصورتی میں اضا فہ کرنا ہے اور اس کے لیے ہمیں سب سے پہلے تجا وزات کو ختم کر نا ہو گا
اے سی شگفتہ جبین،چیف آفیسر بلدیہ سردا ر آفتا ب کا تجا وزات کےخلا ف آپریشن
Sep 08, 2024