محکمہ جنگلات مری کے تمام ملازمین کا تبادلہ کر دیا گیا

Sep 08, 2024

 مری(نمائندہ خصوصی)محکمہ جنگلات مری کے تمام ملازمین کامری سے تبادلہ کر دیا گیا،جنگلات کے 188 ملازمین کابلاوجہ تبادلے ہونے پرملاز مین سراپااحتجاج بن گئے،محکمہ جنگلات مری کے دفا ترکی تالہ بندی کردی،اچانک بڑے پیمانے پر تبادلو ں پرملازمین کاشدیداحتجاج اگرملازمین کے تباد لے منسوخ کرنے کیلئے دوروزکی ڈیڈلائن اگر تباد لے منسوخ نہ کیئے گئے توغیرمعینہ مدت کیلئے دفاترکی تالہ بندی کردی جائے گی ان خیالات کااظہار فار یسٹ یونین کے صدرضمیر عباسی،جنرل سیکرٹری با برعباسی،سابق جنرل سیکرٹری فاریسٹ ڈیپارمنٹ عطا الرحمان ستی،جنرل سیکرٹری محکمہ جنگلات رویز عبا سی،کلریکل سٹاف شاہدعباسی ،گلزر ین اوردیگرنے تمام ملازمین کے ہمراہ مری پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا فارسٹ یونین کے عہدیداروں کامیونسپل ایمپلائزیونینایپکااوردیگرتنظیموں کے ساتھ رابطے کرلئے ہیں ملازمین کی تمام تنظیموں نے احتجاج میں ساتھ دینے کااعلان بھی کیاہے۔

مزیدخبریں