سابق امریکی نائب صدر نے ٹرمپ کو امریکا کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا

Sep 08, 2024 | 11:16

امریکا کے ری پبلکن رہنما اور سابق نائب صدر ڈک چینی نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیریس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ڈک چینی نے کملا ہیرس کی حمایت اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے لیے کوئی شخص اتنا بڑا خطرہ نہیں جتنا ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ ڈک چینی کی حمایت حاصل ہونے پر ڈیموکریٹس نے کہا کہ کملاہریس کو فخر ہےکہ انہیں سابق نائب صدرکی حمایت حاصل ہوئی۔ ڈک چینی سابق صدر جارج بش کےدور میں 2001 سے 2009 تک امریکا کے نائب صدر رہے۔دوسری جانب سابق نائب صدر  اور ریپبلکن رہنما کی جانب اپنی مخالفت کرنے پر ٹرمپ نے رد عمل دیتےہوئے کہا کہ ڈک چینی وہ غیر متعلقہ ری پبلکن ہیں جو نہ ختم ہونے والی بےہودہ جنگوں کے بادشاہ تھے۔ یاد رہے امریکا میں رواں سال 5 نومبر کو صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ ہونی جہاں امریکی نائب صدر کملا ہیرس ڈیموکریٹ امیدوار ہیں جبکہ ریپبلکن پارٹی کی طرف سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑیں گے۔ 

مزیدخبریں