مری ،سےورےج کا نظام نہ ہونے کے باعث گٹروں کاگندہ پانی روڈ پر بہنے لگا

Sep 08, 2024

 مری (نامہ نگار خصوصی )سےورےج کا نظام نہ ہونے کے باعث گٹروں گندہ پانی روڈ پر بہنے کا فاہدہ اتھاتے ہوئے جی پی او چوک مےں سے چند قدم کے فاصلے پر قائم ہوٹل اےنڈ رےسٹورنٹ مالکان نے کےچن نہ ہونے کی وجہ سے بالٹےوں کے ذریعہ برتن اور ہوٹلوں کی عمارات کو دھونے کاسلسلہ طوےل عرصے سے شروع کر رکھا ہے جبکہ گلی محلوں مےں قائم فلےٹ اور رہائشی ہوٹلوں کے مالکان نے سےورےج کی پائپ پائبپوں کو نقاسی آب کے لئے بنائے گئے نالوں مےں چھوڑنے کی بجائے گلی محلوں مےں چھوڑ رکھا ہے جو مےونسپل کارپوےشن مری کے سنےٹری انسپکٹر کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس کی وجہ سے مری شہر کی نشیبی آبادی کے مکینون کا گھروں سے نکلنا ہو ہو گیا ہے ۔ ایسے میںمعمو لی سی بارش کے بعد شہر کے بازار ندی نالوں کا منظر پےش کر تے ہیں ۔ ایسے نشیبی بازا روں سے نمازیوںکا گزرنا محال ہو کر رہ گیا ہے ۔ اس طرح جی پی او چوک سے لے کر اہلحدےث مسجد تک پےدل چل کر آنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ مقامی آبادی زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے مری کے سےاسی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لےنے کا مطالبہ کےا ہے ۔

مزیدخبریں