بیول (نامہ نگار)چھ ستمبر ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے وطن پر اپنی جان نچھاور کی اس سلسلے میں تحصیل گوجر خان کو منفرد اعزاز حاصل ہے آج ملک کو اندرونی اور بیرونی خطروں سے نکالنے کے لیے 1965 والے جذبے کی ضر ور ت ہے تمام سیاسی جماعتیں ذاتی مفاد کو بالاے طاق رکھتے ہوئے ایک مشن پر جمع ہو جائے تو کوئی طاقت پاکستان پر میلی نظر سے نہیں دیکھ سکتی تحصیل گوجرخان شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے جس کے سپوتوں نے وطن پر جان نچھاور کی آج بھی اس تحصیل کے لوگ افواج پاکستان میں بری تعداد میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے یہ تحصیل آج بھی مسائل کا شکار ہے حکمرانوں کو چاہیے کہ ان مسائل کی طرف توجہ دیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ وِنگ کے صوبائی رہنما و میڈیا ایڈوائزر گوجرخان بار ایسوسیشن شیخ طارق محمود سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
وطن پر اپنی جان نچھاور کرنے میں تحصیل گوجر خان کو منفرد اعزاز حاصل
Sep 08, 2024