ملک زبیر کاچیف آفیسر بلدیہ کلرسیداں کے فوری تبادلے کا مطالبہ 

 کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کلرسیداں کے رہنما سابق رکن بلدیہ ملک محمد زبیر نے چیف آفیسر بلدیہ کلرسیداں کے فوری تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی شہری تاجر اس شخص سے انتہائی نالاں ہیں جو مسلم لیگ ن کی مسلسل بدنامی اور ناکام کا باعث بن رہا ہے انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کلرسیداں میں رہنے کے باوجود دفاتر سے باہر نہیں نکلتے ان کے درجہ چہارم کے ملازمین ان کے مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہیں اور مفت سامان نہ دینے والے دوکاندا رو ں کو جرمانے بھی کرتے ہیں مگر چیف آفیسر ازخود دفتر سے باہر نکلنے کو تیار نہیں ان کے ہر عمل سے مسلم لیگ ن کی حکومت کی بدنامی ہوتی ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل کی کہ وہ بلاتاخیر چیف افیسر رفعت پاشا کو کلرسیداں سے تبدیل کرکے کسی پروفیشنل آفسر کی تقرری کریں ورنہ مسلم لیگی دیگر شہریوں کے ساتھ مل کر ان خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کا حق استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن