فتح جنگ ، ڈاکوﺅں کی دلیرانہ داتیں ، مزاحمت پر فائرنگ ، خاتون سمیت متعد دافرادزخمی 

Sep 08, 2024

 فتح جنگ (نامہ نگار) فتح جنگ سی پیک ڈھوک سیداں انٹر چینج کے قریب ملحقہ آبادی میں مسلح ڈاکوو¿ ں کی دلیرانہ وارداتیں،ایک گھر کا مکمل صفایا، دوسر ے گھر میں مزاحمت پر فائرنگ خاتون سمیت متعدد افراد زخمی،ایک زخمی کی حالت تشویشناک،مضروب متاثرہ افراد کے مطابق ڈاکو پوری طرح مسلح ٹریک سوٹس میں ملبوس اور پشتو زبان میں گفتگو کر رہے تھے 15پر کال کے بعدپولیس جا ئے واردات پر پہنچ گئی علاقے میں خوف و ہرا س ،اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیا نی شب تھانہ فتح جنگ کی حدود میں کھوڑ روڈ پر سی پیک ڈھوک سیداں انٹر چینج کی قریبی آبادی میں سا ت سے آٹھ مسلح ڈاکوحافظ مظفر کے گھر میں داخل ہو ئے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے لاکھوں رو پے نقدی اور طلائی زیورات لے کرتمام گھروالوں کو ایک کمرے میں بند کر کے باہر سے کنڈی لگا کر اسی آبادی میں رفیق چھاچھی نامی شخص کے گھر میں جا گھسے رفیق کے جاگ جانے پر ڈاکوں نے اس کے سر پر ڈنڈے کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا شور کی آواز سن دیگر اہل خانہ جن میں خواتین اور انکے بیٹے بھی جاگ گئے اور ڈاکوں سے ہاتھا پائی شروع ہو گئی اس دوران ڈاکوں نے اہل خانہ پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے نتیجے میں ر فیق ،انیس اور رفیق کا دوسرا بیٹا اور اہلیہ شدید زخمی ہو گئیں اہل خانہ کے مطابق ڈاکوں نے ٹریک سوٹ زیب تن کر رکھے اور آپس میں پشتو میں گفتگو کر رہے تھے 15پر کال کرنے کے کچھ دیر بعد تھانہ فتح جنگ پو لیس جائے واردات پر پہنچ گئی تاہم اس دوران مسلح ڈاکو فرار ہو چکے تھے پولیس نے ڈاکوں کا پیچھا کیا تا ہم کوئی کامیابی نہ ہو سکی مضروب مرد و خواتین کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا جہاں سے ایک شخص کو تشویش ناک حالت کے باعث راولپنڈی کے ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے ڈکیتی کی اس دلیرانہ واردات اورفائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لیکر ڈکیت گینگ کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں