یوم بحریہ کے موقع پر پاکستان بحریہ کا خصوصی پرومو جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاسدار بحر کے نام سے جاری پرومو پاک سرزمین پر بہنے والے پانی کے سفر کی کہانی ہے۔ دریاؤں کا یہ سفر جو شمال کے برفاب سے شروع ہو کر جنوب کی ترائیوں میں بحیرہ عرب میں اتر جاتا ہے۔ اپنی کہانی میں خود سے جڑی ہریالی اور محنت کش ہاتھوں کے کئی نقش چھوڑتا ہے۔ یہ پرومو وطن کے ان محنت کشوں کی ہر لحظہ پانی سے جڑی زندگی کےرنگ دکھاتا ہے۔ یہ پرومو پاکستان بحریہ کا بحری سرحدوں اور پانیوں کی حفاظت کے عزم کا اظہار ہے۔
یوم بحریہ کے موقع پر پاکستان بحریہ کا خصوصی پرومو جاری
Sep 08, 2024 | 14:34