پی ٹی آئی نے خلاف ورزی کی تو قانون کا اطلاق ہوگا: ڈی سی اسلام آباد

Sep 08, 2024 | 15:10

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کو جلسے کی جو اجازت دی گئی ہے وہ مشروط ہے، خلاف ورزی ہوئی تو جلسے جلوس سے متعلق قانون کا اطلاق ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو جلسے جلوس سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوجائےگا ، جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کردیا جائےگا، اجازت نامہ منسوخ ہونے پر جلسہ نہیں کیا جاسکےگا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے اگر طے شدہ نکات کی خلاف ورزی کی تو ان پر سزا کا اطلاق ہوگا،اگر جلسے کے اوقات کی پابندی نہ کی گئی تو جلسے جلوس سے متعلق قانون کا اطلاق ہوگا، جلسہ دیےگئے وقت کے مطابق ختم کرنا ہوگا۔روٹ کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائےگا، جلسے کی دی گئی اجازت مشروط ہے، کوئی پاکستان مخالف نعرہ جلسے میں نہیں لگےگا، جلسےکا وقت 4 سے7 بجے تک ہوگا، جو لوگ سٹیج پر ہوں گے ان کی لسٹ بھی فراہم کی جائے گی۔     

مزیدخبریں