اسلام آباد میں آج تماشہ ہونے جا رہا ہے:عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب حکومت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں آج تماشہ ہونے جا رہا ہے اس جلسے کے لیے سرکاری مشینری استعمال کی گئی ہے۔

 پنجاب حکومت کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آج وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے ہونے والے جلسے سے متعلق کہا ہے کہ آج اسلام آباد میں تماشہ ہونے جا رہا ہے۔ جلسہ منسوخ کرنے کا ریٹ 5 ہزار روپے تھا تو آج آنے کا ریٹ پتہ نہیں کیا ہوگا؟عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسلام آباد جلسے کیلیے سرکاری مشینری استعمال کی گئی۔ یہ خیبر پختونخوا کی بد قسمتی ہے کہ انہیں ان جیسے حکمران مل گئے۔ کے پی ککے عوام کے مقدر میں شاید جلسے اور جلوس ہی لکھ دیے گئے ہیں۔ اس جلسے میں میوزک چلے گا اور لوگ پھر واپس گھروں کو چلے جائیں گے۔ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ اشتہاری بھی دندناتے پھر رہے ہیں اس سے زیادہ چھوٹ کیا ہوگی۔ اسلام آباد جلسے کیلیے ان کو فری ہینڈ دیا ہے۔ سوائے حالات خراب کرنے کے آپ کو ہر چیز کرنے کی اجازت ہے. اب کوئی رونا دھونا نہیں چلے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ سوشل میڈیا فن کاروں کو نیوٹریشن پروگرام سے بھی مسئلہ ہے۔ خیبر پختونخوا کے بچوں کے ہاتھوں میں کلاشنکوف نہیں لیپ ٹاپ ہونے چاہیے تھے.لیکن ماضی کے حکمرانوں سے کچھ نہیں ہوا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پالیسیوں کی وجہ سے بات اختلافات سے نفرت تک پہنچ گئی۔ مولانا فضل الرحمان ہمارے بڑے ہیں، وہ جو چاہے کہہ سکتے ہیں مگر قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے اور وہ حق کوئی نہیں لے سکتا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...