پاک بحریہ کی قربانیوں، خدمات اور سمندری حدود کے تحفظ پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں: وزیراعظم

Sep 08, 2024 | 17:13

ویب ڈیسک

اسلام آباد: یوم بحریہ کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے پاکستان نیوی کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سمندری سرحدوں کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی ثابت قدمی اور عزم مثالی ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود پاک بحریہ کا عزم اور جذبہ ہمیشہ غیر متزلزل رہا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کی قربانیوں، خدمات اور سمندری حدود کے تحفظ پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔جنگِ ستمبر میں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال 8 ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے. اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

مزیدخبریں