وانا اور لکی مروت میں دہشتگردی، پولیس اہلکار 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

Sep 08, 2024 | 17:31

ویب ڈیسک

وانا اور لکی مروت میں دہشتگردی کے دو الگ الگ واقعات میں دو ہیڈ کانسٹیبل بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق جب کہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ لوئر وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر وانا کے نواحی گاؤں کڑیکوٹ بازار دھماکا ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔پولیس کے مطابق یہ دھماکا گاڑی پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔جاں بحق کی شناخت ملک جمیل کے بیٹے شمس الدین کے نام سے ہوئی جب کہ تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب لکی مروت کے علاقے ابا خیل میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو بھائی ہیڈ کانسٹیبل صفی اللہ اور نوید اللہ جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار ایس ایچ اوشفقت اللہ کے بھائی تھے۔ دونوں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ان واقعات کے بعد مذکورہ علاقوں کو سیل کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں