لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دفاع وطن میں پاک بحریہ کے ناقابل فراموش کردارکو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستان نیوی ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت پر مامور پاک بحریہ کو سلام پیش کرتی ہوں، پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم پاکستان نیوی کے جانبازوں کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے. 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے سرفروشوں کی قربانیوں اور غیر معمولی کارناموں کی یاد دلاتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ 1965 اور 1971 میں پاک بحری نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے. پاک بحریہ کے جانبازوں نے جنگ کے دوران سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں: دفاع وطن میں پاک بحریہ کے ناقابل فراموش کردارکو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. پاکستان نیوی خطے میں باصلاحیت اور متحرک پروفیشنل بحری فورس بن کر اُبھری ہے۔
8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے سرفروشوں کی قربانیوں اور غیر معمولی کارناموں کی یاد دلاتا ہے:مریم نواز
Sep 08, 2024 | 18:09