پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں جلسہ کر رہی ہے جلسہ گاہ کے قریب بارودی مواد ملنے والی جگہ سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں سیاسی پاور شو کرنے جا رہی ہے. تاہم جلسہ کے آغاز سے کچھ گھنٹے قبل آج صبح پولیس کو جلسہ گاہ کے قریب سے مشکوک پیکٹ ملا تھا .جس میں سے دستی بم، دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے تھے۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے بارودی مواد ملنے والی جگہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔گرفتار شخص کی شناخت نہیں بتائی گئی ہے. تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے مشتبہ شخص سے تفتیش کر رہے ہیں۔ جلسے کی جگہ اور سنگجانی کے اردگرد سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔