لاہور : ”مہنگائی، کم تنخواہیں“ کلرکوں کا 2گھنٹے تپتی سڑک پر لیٹ کر مظاہرہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے گذشتہ روز مہنگائی اور تنخواہوں مےں اضافہ نہ کرنے کے خلاف ریلی نکالی اس دوران ایپکا کے کارکنوں نے تپتی دھوپ مےں دو گھنٹے سے زیادہ سڑک پر لیٹ کر احتجاج کیا۔ کلرکوں نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز مےں لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ مےں شامل ہو کر اظہار یکجہتی بھی کیا۔ ریلی کوپر روڈ محکمہ لائیو سٹاک سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایپکا لاہور ڈویژن کے صدر حاجی ارشاد چودھری نے کی۔ انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول سرکاری ملازمین بھوک سے مر رہے ہےں، حکومت وعدے کے مطابق فوری طور پر جنوری سے تنخواہوں مےں اضافے جبکہ پٹرول، گیس، آٹے، چینی اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں فوری کم کرنے کا اعلان کرے۔ اس موقع پر مظاہرین نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ملازمین کو فوری ریگولر کرنے کا بھی مطالبہ کیا، کلرکوں کے زمین پر لیٹ کر احتجاج کرنے سے دو گھنٹے تک ٹریفک بھی جام رہی۔

ای پیپر دی نیشن