شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے نکاح کی تقریب آج حیدرآباد دکن میں ہوگی۔

Apr 09, 2010 | 18:18

سفیر یاؤ جنگ
نکاح قاضی عظمت اللہ جعفری نماز مغرب کے بعد پڑھائیں گے جبکہ ثانیہ کی رخصتی پندرہ اپریل کو ہوگی۔ رخصتی تاج کرشنا ہوٹل سے ہوگی جہاں بھارت کی ممتاز شخصیات سمیت پانچ سو کے قریب مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے، نکاح کی تقریب ثانیہ مرزا کے گھر پر ہوگی جس میں دولہا اور دلہن کے اہل خانہ اورقریبی رشتے دار شرکت کریں گے۔ شعیب اور ثانیہ کا نکاح اور ثانیہ کی رخصتی پندرہ اپریل کو ہی ہونا تھی لیکن دونوں خاندانوں نے باہمی رضامندی کے ساتھ نکاح کی تقریب آج منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزیدخبریں