لیبیا کے شہرمصراتہ مین قذافی کے حامیوں اور باغیوں میں جھڑپوں کے دوران پانچ افرادہلاک اور دس زخمی ۔

Apr 09, 2011 | 02:07

سفیر یاؤ جنگ
مصراتہ میں لیبیا کے صدر معمر قزافی کے حامیوں اور باغی فورسز کے درمیان طویل جھڑپوں میں اب تک پانچ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اطراف سے بھاری اسلحہ کا استعمال کیا گیا،غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اجدابیہ اورالبریقہ کے شہروں کے درمیان باغیوں کے اگلے مورچوں کے قریب کھڑے ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور راکٹ لانچرز پر کم از کم چار میزائل داغے گئے جس سے تیرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف نیٹو نے جمعرات کے روزفرینڈلی فائرمیں کم از کم چار فراد کی ہلاکت پر معافی مانگنے سے انکارکردیا۔ نیٹو کی اس خوفناک غلطی پرباغیوں میں کافی غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ جبکہ نیٹو طیاروں نے تازہ کارروائی میں طرابلس میں قذافی کی حامی فوج کے اسلحہ ڈپوکو نشانہ بنایاہے
مزیدخبریں