حادثہ برلن کے نواح میں واقع ایک ہائی وے پر پیش آیا جہاں تیزرفتارٹریفک ریت کے طوفان کی زد میں آگئی۔ طوفان کے باعث ہائی وے پر حد نگاہ صفر ہو گئی اور دور دور تک مٹی پھیل گئی جس کے باعث ہائی وے پر موجود گاڑیاں اور ٹرک پوری شدت سے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ تصادم کے فوری بعد سترہ گاڑیوں نے آگ پکڑ لی۔ حکام کے مطابق حادثے سے اسّی گاڑیاں اور تین ٹرک متاثر ہوئے جن میں ایک سو دس افراد سوار تھے، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔