کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے سے تجاوزکرگیا، معمولات زندگی مفلوج اورکاروبار ٹھپ ۔

Apr 09, 2011 | 02:37

سفیر یاؤ جنگ
کراچی میں بجلی کا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا ہے۔ کے ایس سی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق مختلف علاقوں میں تین سے چھ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جانی تھی ۔ شیڈول کے مطابق مین ڈیفینس ، گلشن اقبال میں تین جبکہ ناظم آباد اور کورنگی میں چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جانی تھی تاہم عوامی حلقوں کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گرمیوں کے آغاز پرہی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ سے اٹھارہ گھنٹے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ کاروباری اور صعنتی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث ایک طرف مزدوربے روزگار ہورہے ہیں تو دوسری جانب گھریلو صارفین کو بھی شدید مشکلات درپیش ہیں ۔ کراچی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں دوسری جانب کے ایس کا موقف ہے کہ جن علاقوں میں بجلی کی چوری زیادہ ہوتی ہے وہاں بجلی کی لوڈ شیدنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے ۔
مزیدخبریں