کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آل پارٹیزحریت کانفرنس کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی اور جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک نے ہڑتال کی کال دی جس کے بعد آج کشمیر بھر میں ہڑتال کی گئی ہے، کاروباری ادارے بند پڑے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں جماعت اہل حدیث کے سربراہ مولانا شوکت کو جمعہ کے روز سری نگر کی ایک مسجد کے قریب بم دھماکے میں شہید کر دیا گیا تھا۔ حریت رہنماوں سمیت آج لوگوں کی کثیر تعداد نے لال بازار میں واقع مولانا شوکت کے گھر جا کر انکے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی۔