سٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں اورمالیاتی اداروں کو سات روز کے لئے بتیس ارب پچاس کروڑ روپے تیرہ اعشاریہ دوایک فیصد شرح سود پر فراہم کئے ہیں۔ اس سے پہلے بینکوں کی جانب سے سٹیٹ بینک کو اناسی ارب ساٹھ کروڑ روپے کے ٹی بلز فروخت کے لئے پیش کیے گئے تھے۔ سٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں سرمائے کو متوازن رکھنے کے لئے اوپن مارکیٹ آپریشن کیا ہے۔