سیاستدانوں کی ”عدالتی لڑائی“ رفیق تارڑ نے ہائیکورٹ کے سامنے اہم سوال اٹھائے

Apr 09, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (ساجد ضیا / دی نیشن رپورٹ) سیاستدان اب اپنی جنگ عدالتی میدان میں لڑتے نظر آ رہے ہیں‘ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کئے جانے کے بعد سابق صدر رفیق تارڑ نے بعض آئینی و قانونی سوالات کے جواب کے لئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئینی درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے بطور صدر پاکستان حیثیت کے بارے میں سوال اٹھائے ہیں۔ مبصرین کے مطابق اس سے سیاسی فائدے حاصل ہوں گے۔ لاہور ہائیکورٹ میں ابتدائی اعتراض کے بعد وہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنا کیس پیش کرنے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ سرکاری ریکارڈ سے پرویز مشرف کا صدر یا سابق صدر کی حیثیت سے نام خارج کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا اور وہ دسمبر 2002ءتک صدر تھے۔
عدالتی میدان
مزیدخبریں