گياری سيکٹر ميں برفانی تودے تلے دبے فوجی جوانوں کونکالنے کيلئے جاری ريسکيوآپريشن ميں موسم کی خرابی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے

اسکردو کے گياری سيکٹرميں ہفتے کی صبح برفانی تودے کی زد میں آنے والے ایک سوچوبیس فوجیوں اور گیارہ سویلین کو تاحال نہیں نکالا جاسکا جبکہ موسم کی خرابی کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مسلسل برفباری سے سردی کی شدت ميں اضافہ ہو گيا ہے اور درجہ حرارت منفی پندرہ ڈگری تک گر گيا ہے جبکہ رات کے وقت درجہ حرارت منفی بیس تک گرجاتا ہے اس کے باوجود فوجی جوان بھاری مشينری کے ساتھ امدادی کارروائيوں ميں مصروف ہيں.ذرائع کے مطابق مدد کيلئے آئی امريکی تکنيکی ٹيم بھی موسم کی خرابی کی وجہ سے سکردو روانہ نہیں ہوسکی،ادھر امریکہ نے ضرورت پڑنے پر مزید امداد کی پیش کش بھی کی ہے جبکہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے تعاون کی پیش کش کا بھی خیر مقدم کیا ہے ۔ادھر جائے حادثہ کی نئی سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کردی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن