بھارتی بلے باز تین ماہ بعد وطن واپس پہنچے ہیں،کینسر کے مرض میں مبتلایووراج سنگھ کا علاج امریکہ کے ایک ہسپتال میں ہوا جہاں سے انہیں اٹھارہ مارچ کو ڈسچارج کیا گیا،اس دوران انہوں نےمتعدد بار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جلد از جلد وطن واپس پہنچنے کی خواہش کا اظہار کیا۔وطن واپس پہنچنے پر ان کی فیملی ،دوستوں اور مداحوں کی ایک بڑی تعدا دنے کرکٹر کو خوش آمدید کہا،ڈاکٹروں کے مطابق کیموتھراپی کے بعد انھیں پوری طرح صحت یاب ہونے کے لیے مکمل آرام کرنا ہوگااور وہ کچھ عرصے تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔واضح رہے کہ بیماری کے باعث یووراج سنگھ انڈین پریمیر لیگ کے سیشن فائیو میں بھی شرکت نہیں کرسکے۔