”تبدیلی کرپٹ نظام کا حصہ بننے سے نہیں اس کےساتھ ٹکرانے سے آئیگی“

Apr 09, 2012

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ تبدیلی دجالی اور کرپٹ نظام کا حصہ بننے سے نہیں بلکہ اس سے ٹکرانے سے آئے گی۔ موجودہ انتخابی نظام ملک اور عوام کا سب سے سے بڑا دشمن ہے مقتدر طبقہ عوام کو غلام سمجھ کر حکومت کر رہا ہے 3 سال سے تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوری نے بوجوہ پاکستان آنے سے روک رکھا تھا مگر کارکن سن لیں کہ رواں سال نومبر میں وطن واپس آ رہا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ اور پاکستان کی 225 تحصیلوں و دنیا کے 100 ممالک میں ہونے والے عالمگیر ورکرز کنونشن سے کینیڈا سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ 18 کروڑ عوام ایک فی صد لیٹروں کے ہاتھوں بے وقوف نہ بنیں بلکہ موجودہ نظام کے خلاف موثر جدوجہد شروع کر دیں۔ موجودہ نظام کرپشن، ظلم، بربریت اور عوام دشمنی پر مبنی ہے تحریک منہاج القرآن کی بیداری شعور مہم میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد بنے گی۔
مزیدخبریں