نااہل ہونے والے کے عزیز کو بھی ٹکٹ نہیں ملے گا: سینئر رہنما مسلم لیگ (ن)

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس نوازشریف کی صدارت میں سوموار کو بھی جاری رہا۔مختلف حصوں سے آئے ٹکٹوں کے خواہش مندوں کی بے قراری دیکھنے کے قابل تھی۔ مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ کے خواہاں افراد کے درمیان جعلی ڈگری پر نااہل ہونے والے افراد زیربحث رہے۔ اکثریت کی رائے تھی کہ جعلی ڈگری کے باعث نااہل ہونے والے کسی مرد یا خاتون کے کسی قریبی عزیز کو بھی ان کی جگہ اکاموڈیٹ نہیں کرنا چاہئے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ایک سینئر رہنما نے اپنی رائے ظاہر کی کہ جعلی ڈگری میں نااہل ہونے والوں کے کسی بیٹے بیٹی یا بہن بھائی کو پارٹی اکاموڈیٹ نہیں کرے گی۔
مسلم لیگ/اجلاس

ای پیپر دی نیشن