ملتان (این این آئی ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کا ممبر قومی اسمبلی کے ہاسٹل نادہندہ ہونے کی تردید کرتے ہوئے ترجمان نے کہا ہے شاہ محمود قریشی نہ تو کبھی سینیٹر منتخب ہوئے اور نہ ہی پرانے ممبر قومی اسمبلی کے ہاسٹل میں رہائش پذیر رہے ہیں ۔ ترجمان نے کہا شاہ محمود قریشی کے ذمہ پارلیمنٹ سمیت کسی بھی ادارے کے واجبات واجب الادا نہیں ہیں ۔