پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی منظور

مکرمی ! آئندہ انتخابات (2013 ئ) کے لیے امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے ۔ آئین کی دفعہ 62-63 کے تحت امیدواران کی سکروٹنی کی جا رہی ہے کئی امیدواران کے کاغذات نامزدگی غلط بیانی، قومی جرم، بدعنوانی کی بنا پر مسترد کر دیئے گئے ہیں لیکن حیرت کی بات ہے کہ ملک کے آئین کو دو مرتبہ توڑنے، چیف جسٹس سمیت ججز صاحبان کو گھروں میں نظربندکرنے، اکبر بگٹی ، بے نظیر بھٹو کے قتل کے الزام یافتہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے کراچی ، قصور سے تو کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں لیکن چترال کے حلقہ این اے 32 سے منظور کر لیے گئے ہیں، حالانکہ جنرل مشرف کے خلاف جماعت اسلامی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف نے کراچی، قصور میںجنرل مشرف پر جو اعتراضات داخل کئے تھے وہی اعتراضات چترال میں تھے لیکن چترال سے ریٹرنگ افسر نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں جو بڑی حیرت کی بات ہے۔ کیا چترال میں جنرل مشرف پر سنگین اعتراضات کے الزامات لاگو نہیں ہوتے اور کیا چترال ملک کے آئین و قانون اور پاکستان کی جغرافیائی حدود سے باہر ہے۔ (چوہدری فرحان شوکت ۔ ہنجرا، لاہور) 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...