کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان صوبہ فرح میں صدر حامد کرزئی کی آمد کے موقع پر نامعلوم مقام سے دو راکٹ فائر کئے گئے تاہم محفوظ رہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کرزئی نیٹو حملے میں جاں بحق بچوں کے لواحقین سے تعزیت کے لئے گئے تھے۔گزشتہ روز نیٹو طیاروں کی بمباری سے 10 بچے اور خواتین جاں بحق ہو گئیں تھیں جس کے سبب افغانستان بھر میں اشتعال پھیل گیا ہے کرزئی پولیس بھی متعدد بار نیٹو حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں روکنے کا کہہ چکے ہیں ان بچوں کے والدین سے اظہار افسوس اور دلاسہ دینے کیلئے علاقے میں گئے تھے کہ حملہ ہو گیا فی الحال کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن افغان اور نیٹو فورسز ایسے واقعات کا الزام طالبان پر لگائے ہیں۔