لاہور (کامرس رپورٹر) موبائل فونز کی خریداری پر سیلز ٹیکس کے خلاف ہال روڈ کے تاجروں نے احتجاج کیا۔ تاجروں نے احتجاجاً اپنی دکانیں بند کیں۔ احتجاج کرنے والے تاجروں نے ٹائر جلائے اور ہال روڈ بلاک کی جس سے ٹریفک روانی مثاتر ہوئی اس موقع پر انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ کے چیئرمین بابر محمود نے حکومتی اداروں کو الٹی میٹم دیا کہ اگر یہ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو تاجر اس کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے۔
موبائل فونز پر سیلز ٹیکس کیخلاف ہال روڈ کے تاجروں کا احتجاج
Apr 09, 2013