تھر (نوائے وقت رپورٹ) صحرائے تھر میں ایک مرتبہ پھر موروں کی پراسرار ہلاکت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ایک دن میں دس مور مر گئے۔ تھر کے فطری حسن کو چار چاند لگاتے حسین موروں کی جان لیوا بیماری نے اس سال بھی صحرا کو اداس کر دیا ہے۔ گذشتہ برس بھی صحرائے تھر کے موروں میں پراسرار بیماری رانی کھیت سے سینکڑوں کی تعداد میں مور ہلاک ہو گئے تھے۔ اس سال بھی تحصیل ڈیپلو کے گاﺅں سینگھالو کے مقامی لوگوں کے مطابق اب تک 10مور ہلاک ہو چکے ہیں۔