کراچی(این این آئی) رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں بینکنگ سیکٹر کے ڈپازٹس اور انوسٹمنٹ میں صرف ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2013تک بینکنگ سیکٹر کے مجموعی ڈپازٹس ایک فیصد بڑھ کر 67کھرب روپے تک پہنچ گئے۔ ساتھ ہی بینکوں کی انوسٹمنٹس بھی ایک ہی فیصد اضافے سے 39 کھرب روپے رہیں۔ بڑے پیمانے پر حکومتی قرضے کی وجہ سے گزشتہ سال کی طرح رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی بینکنگ سیکٹر کی جانب سے قرضوں کی فراہمی انتہائی کم رہی جس کے نتیجے میں بینکوں کا ایڈوانس ڈپازٹ ریشو 57 فیصد رہا۔ دوسری جانب سے فروری کے مہینے میں بینکنگ سیکٹر اسپریڈ سات فیصد سے گر کر چھ اعشاریہ دو تین فیصد پر آگیا۔