لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایف سی کالج لاہور کی سپورٹس ایسوسی ایشن کے زیرِانتظام پانچویں ڈاکٹر چارلس ڈبلیو فارمن فٹبال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا۔ پہلے روز دو میچ کھیلے گئے جس میں میزبان کالج کی ٹیم نے حریف ٹیم کو شکست سے دوچار کر دیا جبکہ دوسرے میچ میں یونیورسٹی آف ساﺅتھ ایشیا کی ٹیم کو واک اوورر دیدیا گیا۔ پہلا میچ ایف سی کالج اور سی ایف ای کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو ایف سی کالج نے 1کے مقابلے2 گول سے جیت لیا۔ دوسرا میچ یونیورسٹی آف ساﺅتھ ایشیاءاور کنگ ایڈوڈ میڈیکل یونیورسٹی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم کنگ ایڈوڈ میڈیکل یونیورسٹی کی ٹیم کے غیرحاضر ہونے کی بنا پر یونیورسٹی آف ساﺅتھ ایشیاءکو میڈیکل یونیورسٹی کے خلاف واک اوور ملا۔ چیمپئن شپ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ کامسیٹ اور دی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی جبکہ دوسرا میچ بیکن ہاﺅس یونیورسٹی اورجی سی یونیورسٹی کے درمیان ہوگا۔
ایف سی کالج میں ڈاکٹر چارلس فٹ بال چیمپئن شپ شروع
Apr 09, 2013