نئی دہلی (این این آئی) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ ) نے کہا کہ رواں برس شیڈول مینز ہیرو ہاکی جونیئر ورلڈکپ کی میزبانی نئی دہلی میں میجر دھیان چند سٹیڈیم کرےگا۔ میگا ایونٹ 6 سے 15 دسمبر تک کھیلا جائےگا۔ ایف آئی ایچ کے مطابق جونیئر ورلڈکپ کے علاوہ بھارتی دارلحکومت آئندہ سال شیڈول ہیرو ہاکی ورلڈ لیگ کے فائنلز کی بھی میزبانی کرےگا جو 10 سے 18 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ میں میزبان بھارت سمیت، ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم ،کینیڈا، انگلینڈ، سپین، مصر، فرانس، جرمنی، کوریا، ملائیشیا، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں عالمی چیمپئن بننے کےلئے قسمت آزمائی کریں گی۔
مینز ہیرو ہاکی جونیئر ورلڈ کپ 6 دسمبر سے نئی دہلی میں شروع ہو گا
Apr 09, 2013