جوہرآباد (نامہ نگار) ڈسڑکٹ ریٹرننگ آفیسر خوشاب محمد تنویر مرزا نے حلقہ این اے 69سے امیدوار محترمہ سمیرا ملک کو انکے وکیل کے ذریعہ ہدایت کی ہے کہ وہ الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق کے سلسلہ میں محتاط رہیں اور اسکی پابندی کریں بصورت دیگر ان کے خلاف ایکشن لیا جا سکتا ہے۔ سمیرا ملک نے تحریری طور پر عدالت سے معذرت کرتے ہوئے آئندہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کی یقین دہانی کروائی ہے جس پر ان کو وارننگ دیتے ہوئے آئندہ احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔