رحیم یار خان (اے پی اے ) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ جعلی ڈگری پر اتنی بڑی سزا دینا زیادتی ہے۔ الیکشن میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اٹھارویں ترمیم میں متفقہ طوپر باسٹھ اور تریسٹھ کا خاتمہ چاہتے تھے مگر دو تین پارٹیاں اس پر متفق نہ ہو سکیں۔ آئندہ حکومت اس کا خاتمہ کر دے گی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جعلی ڈگری پر جھوٹ بولنے کی اتنی بڑی سزا نہیں ہونی چاہئے۔ پرویز مشرف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا یہی مزہ ہے کہ ریفرنڈم میں اسی فیصد ووٹ حاصل کرنے والے کو اب سیٹ نہیں مل رہی۔
جعلی ڈگری پر اتنی بڑی سزا دینا زیادتی ہے: خورشید شاہ
Apr 09, 2013