آج تحریک انصاف کے منشور، کل امیدواروں کا اعلان ہو گا، میرٹ ترجیح ہے: عمران

 اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دے دی ہے۔ میرٹ اولین ترجیح ہوگی۔ مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ پہلے مرحلے میں شارٹ لسٹ کیے گئے امیداواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی۔ جن امیدواروں کو پارٹی کے فیصلوں سے اختلاف تھا وہ پارلیمانی بورڈ میں پیش ہو کر پارٹی قیادت کو اعتراضات سے آگاہ کررہے ہیں۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر پارٹی کارکنان کی شکایات سننے کے لیے عمران خان خواتین کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا ہے کہ عمران خان آج تحریک انصاف کے منشور کا اعلان کرینگے جس میں وہ ملکی مسائل سے نمٹنے کا موثر اور جامع لائحہ عمل متعارف کرائینگے جبکہ بدھ کو قومی وصوبائی اسمبلیوںکے امیدواروں کا حتمی اعلان کیا جائےگا۔ شفقت محمود نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اہم قومی معاملات جیسے ماحولیات، معیشت،توانائی، لوکل گورنمنٹ،اینٹی کرپشن،صنعت،یوتھ، خواتین، صنعتی ترقی،تعلیم، معذور افراد،سمیت دیگر اہم مسائل پر پہلے ہی اپنی پالیسیوں کا اعلان کرچکی ہے۔ سیکرٹری جنرل پرویز خان خٹک نے بھی کہا ہے کہ تحریک انصاف منشور کا اعلان آج کرے گی۔
عمران خان/ منشور

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...