جعلی ڈگری کیس : عاقل شاہ‘ سردار علی‘ جاوید ترکئی‘ مدثر قیوم‘ میر قیصرانی کی ضمانتیں منظور

پشاور/ گوجرانوالہ (نوائے وقت نیوز/ نمائندہ خصوصی/ ایجنسیاں) پشاور ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں سابق وزیر کھیل خیبر پی کے عاقل شاہ‘ سردار علی اور جاوید ترکئی کی ضمانت منظور کرلی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر سید عاقل شاہ، سردار علی اور جاوید ترکئی کی جعلی ڈگری کیسز میں سزاو¿ں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔ عدالت نے تینوں سابق ارکان اسمبلی کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ عدالت عالیہ نے ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے سنائی گئی سزائیں بھی عارضی طور پر معطل کردیں۔ چیف جسٹس نے سردار علی اور جاوید ترکئی کو چھ، چھ لاکھ روپے اور تین شخصی ضمانتوں جبکہ عاقل شاہ کو پانچ لاکھ روپے اور تین شخصی ضمانتوں کے مچلکے داخل کرنے کا حکم دیا۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے جعلی ڈگری کیس میں میر بادشاہ قیصرانی کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ میر بادشاہ قیصرانی کی 3روزہ عبوری ضمانت منظور کی گئی۔ انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اشتہاری قرار دیا تھا۔سابق رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک نے جعلی ڈگری کیس میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ ہائی کورٹ نے علی مدد جتک کی درخواست 15 اپریل کو سماعت کے لئے منظور کی۔جعلی ڈگری کےس مےں جے ےو آئی(ف)کے حاجی روزالدےن کاکڑ کو نااہل قرار دے دےا گےا۔ علاوہ ازیں گوجرانوالہ کی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں نااہل ہونے والے سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرا کی ضمانت16 اپریل تک منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔ سول جج محمد آصف نے گذشتہ روز بھی جعلی ڈگری کیس کی سماعت جاری رکھی اس دوران مقدمہ کا ملزم سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرا اور تمام گواہان عدالت میں حاضر تھے جبکہ دوران سماعت مذکورہ ملزم کی جانب سے عبوری ضمانت کی تحریری استدعا کی گئی جس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے عدالت نے 16اپریل تک ضمانت منظور کرنے کے علاوہ مقدمہ کا چالان سیشن کورٹس بھجوا دیا بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ اخلاق حسین کے روبرو بھی مدثر قیوم ناہرا اور مقدمہ کے گواہان پیش ہوئے تاہم فاضل جج نے سماعت آئندہ مزید کارروائی کےلئے 16 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ علاوہ ازیں جعلی ڈگری کیس میں قید سابق وزیر کھیل خیبر پی کے سید عاقل شاہ کو سینٹرل جیل پشاور سے رہا کر دیا گیا ان کی رہائی پر پارٹی کارنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔
ضمانتیں منظور



ضمانتیں/ منظور

ای پیپر دی نیشن