لاہور (سپیشل رپورٹر + اپنے نمائندے سے) پنجاب میں مزید 54 اعلی پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، مزید برآں راﺅ افتخار کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی عہدہ کے مزید 25افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ناصر خان درانی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل آئی جی کاو¿نٹر ٹیررزم، کیپٹن ( ر ) محمد زبیر کو ایڈیشنل سپیشل برانچ، تقرری کے منتظر رائے الطاف حسین کو ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، محمد امین بھٹی کو آر پی او فیصل آباد، ایڈیشنل آئی جی ہائی وے پٹرولنگ ملک خدا بخش اعوان کو آر پی او گوجرانوالہ، عامر ذوالفقار ڈی آئی جی کاو¿نٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ ، سی پی او راولپنڈی اظہر حمید کھوکھر ڈی آئی پنجاب ہائی ویز اینڈ پٹرولنگ، سی پی او گوجرانوالہ عبدالرزاق چیمہ کو سی پی او راولپنڈی، شیخ فاروق مظہر آر پی او بہاولپور وہاں سے غلام رسول زاہد کو او ایس ڈی، غلام محمود ڈوگر کو سی پی او ملتان، وہاں سے ڈاکٹر رضوان احمد کو ٹرانسفر کرکے او ایس ڈی لگایا گیا ہے۔ آر پی او ڈی جی خان اختر عمر حیات لالیکا کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن برانچ ، فیاض احمد دیو کو آر پی او ڈی جی خان، طارق مسعود یاسین کو ڈی آئی جی ٹریننگ، ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن لاہور احمد مبارک احمد کو تبدیل کرکے کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ وہاں سے طارق نواز ملک کو سی پی او گوجرنوالہ، شفیق احمد گجر کو ڈی آئی جی ویلیفئر اینڈ فنانس وہاں سے سعد اختر بھروانہ کو ڈی آئی جی کرائم، تقرری کے منتظر زاہد حسین شیرازی کو ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن لاہور، زعیم اقبال شیخ کو ڈی آئی جی و پرنسپل پولیس انٹیلی جنس سکول اور سلمان چودھری کو ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے راﺅ افتخار کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعینات کر دیا ہے وہاں سے خضرحیات گوندل کو ٹرانسفر کرکے ان کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی ہیں اور ان کو وہاں ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ لگایا گیا ہے۔ راﺅ افتخار 12 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں وہ اس سے قبل ڈی سی او ساہیوال، گجرات، سیکرٹری خوراک اور سیکرٹری داخلہ پنجاب تعینات رہے ہیں۔ سابق ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل کی خدمات بھی وفاق کے سپرد کردی گئیں۔ دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، آفتاب سلطان نے 29پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈی پی اوز کو ایس ایچ اوز اور محرر تبدیل کرنےکے اختیارات دے دئیے گئے ہیں۔ تقرری کے منتظر حسین حبیب امتیاز کو اے آئی جی فنانس، سی پی او پنجاب، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، پنجاب، خرم شکور کو ایس ایس پی آپریشنز، ملتان، ایس ایس پی آپریشنز ملتان، گوہر نفیس کو ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد، ایس ایس پی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب محمد عابد خان کو ایس ایس پی انٹرنل اکاﺅنٹیبلٹی لاہور، ایڈیشنل ایس پی اقبال ٹاﺅن فیصل آباد، جاوید اقبال کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز صدر، لاہور، ایڈیشنل ایس پی آپریشنز صدر، لاہور، عدیل حسین چانڈیو کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سٹی لاہور، ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سٹی لاہور، امتیاز سرور کو ایڈیشنل ایس پی سرگودھا، ایس پی انوسٹی گیشن بہاولنگر، عرفان اللہ خان کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن، سول لائنز، لاہور، ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن سول لائنز لاہور، محمد طارق عزیز کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاﺅن، لاہور، ایڈیشنل ایس پی ماڈل ٹاﺅن لاہور محمد اویس ملک کو ایڈیشنل ایس پی سیالکوٹ، ایس پی انوسٹی گیشن سیالکوٹ، اسد سرفراز خان کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن، کینٹ لاہور، ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ لاہور، فدا حسین کو ایڈیشنل ایس پی، سی آر او لاہور، ایس ایس پی آر آئی بی شیخوپورہ ریجن، عبدالرب کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور، ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور، بابر بخت قریشی کو اے آئی جی ڈویلپمنٹ، سی پی او، پنجاب لاہور، ایس پی پی ایچ پی فیصل آباد، زاہد محمود کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن، علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور، ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور، صاحبزادہ بلال عمر کو ایس پی لائل پور ٹاﺅن، فیصل آباد، ایس پی سپیشل برانچ پنجاب شاہنواز کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاﺅن لاہور، ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاﺅن لاہور، اعجاز شفیع کو ایس پی انوسٹی گیشن بہاولپور، ایڈیشنل ایس پی صدر فیصل آباد توصیف حیدرکو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور، ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ، عمر ریاض کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کینٹ لاہور، ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کینٹ لاہور، معروف مسعود صفدرکو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہور، ایس پی پی ایچ پی راولپنڈی، شہزاد ندیم بخاری کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن سٹی لاہور، ایڈیشنل ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب، مصطفی حمید ملک کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن صدر لاہور، تقرری کے منتظر خالد مسعود کو ایڈیشنل ایس پی سی آئی اے لاہور، ایڈیشنل ایس پی سی آئی اے لاہور عمر ورک کو ایس پی سی ٹی ڈی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ایس پی سی آر او لاہور جماعت علی بخاری ایڈیشنل ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور، شاہد حفیظ ایڈیشنل ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہور، فرخ رضا اور ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن سٹی لاہور، سید محمد امین کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق ڈی ایس پی فیروزوالا، مریدکے اورصدر سرکل تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔ اے ایس پی مریدکے عرفان سموں کو تبدیل کرکے ایس ڈی پی او سرکل فیروزوالا تعینات کردیا جبکہ ڈی ایس پی اللہ یار ملک کو مریدکے، خادم حسین کو صدر سرکل اور اے ایس پی آغا محمد رمضان کو سٹی سرکل تعینات کر دیا گیا ہے۔
تقرر و تبادلے