ساہیوال (اے پی اے +این این آئی) سابق صدر پرویز مشرف نے کہاہے کہ مجھے پاکستان کی سیاست سے دور رکھنے کی سازش ہورہی ہے مگر ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا۔ ویب سائٹ پر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میدان سیاست میں اس لیے اتراہوں کیونکہ ملک میں اس وقت تیسری سیاسی قوت کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی تمام عدالتوں میں اپنے خلاف ہونے والے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور وہ ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔پرویزمشرف نے کہا کہ میرے دور اقتدار میں میرے کسی بیٹے‘ بیٹی یا خاندان کے کسی فرد نے کوئی کرپشن نہیں کی لیکن موجودہ دور مکمل کرنے والی حکومتوں کے خاندان نہ صرف سیاست میں سر گرم ہیں بلکہ انہوں نے کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جنوبی پنجاب میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز ساہیوال میں 16 اپریل کو ایک جلسہ عام سے کریں گے۔ علاوہ ازیں این این آئی کے مطابق آل پاکستان مسلم لےگ نے 38سےاسی جماعتوں پر مشتمل ڈےموکرےٹک الائنس کے ساتھ اتحادکرلیا قائد آل پاکستان مسلم لےگ پروےز مشرف نے کہا ہے کہ وکلاءاور ڈےموکرےٹک الائنس اور وکلاءاتحاد کے ساتھ مل کر ملک مےں جمہوری نظام کو مضبوط بنائےں گے۔ انتخابی اتحاد کا باضابطہ اعلان گزشتہ روز ڈےموکرےٹک الائنس کے چئےرمےن سےد اختر شاہ اےڈووکےٹ ، جنرل سےکرٹری غلام مصطفی اےڈووکےٹ، عمران صدےق اےڈووکےٹ اور صدر لائےرز وومن ونگ افشاں عادل نے قائد آل پاکستان مسلم لےگ پروےز مشرف سے انکی رہائش گاہ چک شہزاد فارم ہاﺅس پر ملاقات میں کےا۔ پروےز مشرف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام اور ملک کو کرپٹ سےاسی مافےا سے نجات دلانے کے لےے وطن واپس آئے ہےں۔
مشرف