جمہوریت کفار کا نظام ہے‘ پاکستان سمیت اسلامی ممالک میں شرعی نظام چاہتے ہیں : حکیم اللہ محسود

اسلام آباد (آن لائن) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر حکیم اللہ محسود نے کہا ہے کہ جمہوریت کفار کا نظام ہے‘ طالبان پاکستان اور اسلامی ممالک میں شریعت کا نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک وےڈیو پیغام میں حکیم اللہ محسود نے مزید کہا ہے کہ وہ جمہوریت کے قائل نہیں ہیں۔ کفار جمہوریت کے نام پر مسلمانوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ طالبان اسلامی ممالک اور زمین پر اللہ کا نظام چاہتے ہیں۔ حکیم اللہ محسود نے کہا کہ نظام شریعت جہاد کے ذریعے ہی نافذ ہوتا ہے۔ وقت آئے گا جب زمین پر خلافت مسلمانوں کی ہوگی۔ امریکہ اور حکومت مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کر رہے ہیں۔
حکیم اللہ محسود

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...