کوئٹہ : فائرنگ سے ڈی ایس پی محافظ سمیت جاں بحق‘ چمن خاران میں بم دھماکے‘ سات زخمی

Apr 09, 2013

کوئٹہ + چمن (نوائے وقت نیوز) کوئٹہ میں فائرنگ سے ڈی ایس پی محافظ سمیت جاںبحق ہو گئے جبکہ چمن اور خاران میں بم دھماکوں کے دوران 7 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق عیسیٰ نگری میں نامعلوم افراد کی جانب سے ڈی ایس پی بروری میر محمد دشتی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ ڈی ایس پی امیر محمد دشتی محافظ کے ساتھ گھر کی جانب آ رہے تھے کہ عیسیٰ نگری کے قریب مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں امیر محمد موقع پر ہی جاںبحق جبکہ ان کا محافظ شدید زخمی ہو گیا جو ہسپتال میں چل بسا۔ چمن میں مال روڈ پر سٹی تھانے کے سامنے دھماکے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ جس کے پھٹنے سے سٹی تھانے کے قریب کھڑی گاڑیوں، تھانہ کی عمارت کو نقصان پہنچا اور تھانہ کی دیواریں گر گئیں۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ خاران میں نادرا دفتر کے قریب حملہ آور دھماکہ خیز مواد نادرا کے دفتر کی عمارت کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے جس کے پھٹنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔
جاںبحق

مزیدخبریں