کھوسو نے ممبر ایف بی آر اسرار رﺅف کو فارغ کر دیا‘ ذوالفقار چیمہ ڈی جی پاسپورٹ تعینات

اسلام آباد (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعظم نے ممبر ایف بی آر اسرار رﺅف کو فارغ کر دیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق اسرار رﺅف کا کنٹریکٹ فوری طور پر ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاقی بیورو کریسی میں بھی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کے دو ایڈیشنل سیکرٹریز کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ سید اعجاز حسین کی خدمات ایف بی آر کو واپس اور ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ عبدالخالق کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گریڈ 21 کے افسر خضر حیات گوندل ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ تعینات کر دئیے گئے۔ ڈی ایم جی افسر نورالامین مینگل کی خدمات وزارت سمندر پار پاکستانیز کے سپرد کی گئیں۔ قاضی ظہور احمد وزارت تعلیم و تربیت میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے افسر ذوالفقار احمد چیمہ کو ڈی جی پاسپورٹ تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں وہ پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ گریڈ 21 کے افسر عبدالخالق کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، وہ بطور ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن خدمات سرانجام دے رہے تھے، گریڈ 19 کے افسر ڈی جی نیشنل ٹریننگ بیورو کو گریڈ 20 میں ترقی دیکر جائنٹ سیکرٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...