اسلام آباد (آئی اےن پی) مسلم لیگ (ن) نے انتخابی ترانہ تیار کر لیا جو سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا، نوجوانوں کی اکثریت ترانہ ایک دوسرے کو شیئر کر رہی ہے ترانے کے بول ہیں ۔
کوئی اور نہیں بس شیر کوئی اور نہیں بس شیر
باطل مٹ جائے گا
عوامی دور آئے گا
میدان میں جب نظر آئے گا
تقدیر کا دھارا پھیر
کوئی اور نہیں بس شیر ، کوئی اور نہیں بس شیر
باطل کو ہم للکاریں گے
ظلمت کو آج مٹائیں گے
ہم ہر حد سے آگے جائیں گے
ہر ہدف کر کے زیر ....کوئی اور نہیں بس شیر
اندھیرا چھٹ جائے گا
باطل مٹ جائے گا
عوامی دور آئے گا
ملک جاگ جائے گا
دو قدم پر منزل آئے ہے
کس بات کی ہے اب دیر
کوئی اور نہیں بس شیر کوئی اور نہیں بس شیر
ترانے کے پس منظر نوازشریف اور شہباز شریف کے جلسوں سے خطاب 28مئی 1998ءکے ایٹمی دھماکوں کے موقع پر چاغی کے پہاڑوں کی بدلتی رنگت ، میزائلوں کے تجربے ، موٹروے کی تعمیر ، میٹروبس اور دیگر میگاپراجیکٹس کی تصویری جھلکیاں شامل ہیں۔
ترانہ
”کوئی اور نہیں بس شیر کوئی اور نہیں بس شیر “ مسلم لیگ (ن) نے انتخابی ترانہ سوشل میڈیا پر جاری کر دیا
Apr 09, 2013